مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في اليتيمة من قال: تستأمر في نفسها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ یتیم لڑکی سے نکاح کرانے کے لئے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کا اقرار اس کی خاموشی ہے
حدیث نمبر: 16745
١٦٧٤٥ - حدثنا ابن (مهدي) (١) عن (سفيان) (٢) عن خالد بن دينار عن الشعبي قال: سمعته يقول في اليتيمة: إذا زوجت فضحكت أو بكت أو سكتت فهو رضاها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یتیم لڑکی کی اگر شادی کرائی جائے اور وہ ہنس پڑے یا رو پڑے یا خاموش رہے تو یہ اس کی رضا مندی ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (عدي).
(٢) في [س]: (غياث).