مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في المرأة إذا تروجت بغير ولي باب: اگر کوئی عورت ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلے توکیاحکم ہے؟
حدیث نمبر: 16691
١٦٦٩١ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن ابن المسيب والحسن في امرأة تزوجت بغير إذن وليها، قال: يفرق بينهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت نے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلیا تو ان کے درمیان جدائی کروادی جائے گی۔ حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ اگر اولیاء اجازت دے دیں تو پھر جائز ہے۔