مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
ما كره أن يستنجي به ولم يرخص فيه باب: جن حضرات کے نزدیک لید وغیرہ سے استنجاء کرنا ناجائز ہے اور اس کی اجازت نہیں
حدیث نمبر: 1668
١٦٦٨ - حدثنا ابن نمير وعبدة عن هشام بن عروة عن عمرو بن خزيمة عن عمارة بن خزيمة عن خزيمة بن ثابت قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الاستطابة بثلاثة أحجار، ليس فيها رجيع" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خزیمہ بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ استنجا تین پتھروں سے ہونا چاہیے جس میں لید نہ ہو۔
حواشی
(١) مجهول؛ لحال عمرو بن خزيمة، وتقدم برقم [١٦٢٦].