مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في التزويج من كان يأمر به ويحث عليه باب: جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 16653
١٦٦٥٣ - (حدثنا) (١) أبو معاوية عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: قال لنا رسول اللَّه ﷺ: "يا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة فليتزوج فإنه (أغض للبصر) (٢) وأحصن للفرج، ومن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له وجاء" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے نوجوانوں ! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتاہو اسے چاہئے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی اور شرمگاہ کو پاکیزہ بنانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ مستقل روزہ رکھے کیونکہ یہ روزہ گناہوں کے مقابلے میں ڈھال بن جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ز، ك، هـ].
(٢) في [هـ]: (أغض للبصرة).