١٦٥٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سألت سفيان عن رجل نسي أن يطوف (الطواف) (١) الواجب فطاف طواف (الصدر) (٢)، ثم نفر؟ فقال سفيان: طواف الصدر هو الواجب، وعليه (دم) (٣) لطواف الصدر.حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص طواف واجب بھول جائے اور وہ طواف وداع کر کے چلا جائے ؟ حضرت سفیان نے فرمایا طواف صدر واجب ہے اس پر طواف صدر کے لیے دم لازم ہے، اور حضرت حسن بن صالح نے فرمایا نہیں کافی ہوگا، گویا کہ اس نے طواف ہی نہیں کیا، اور اگر قران کرنے والا عمرہ سے پہلے حج کے لیے طواف کرلے ؟ فرمایا جو طواف اس نے حج کے لیے کیا ہے وہ عمرہ کے لیے بنایا جائے گا، اور اس کے ذمہ حج کے لیے دوبارہ طواف کرنا لازم ہے، اور حضرت حسن بن صالح فرماتے ہیں کہ اس کے لیے کافی نہ ہوگا۔