حدیث نمبر: 16578
١٦٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أسلم المنقري قال قلت لعطاء: أخرج إلى المدينة (١) أهل بعمرة من ميقات النبي ﵇؟ قال: طوافك بالبيت أحب إلي من سفرك إلى المدينة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم المنقری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا : کیا میں مدینہ جاؤں تاکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میقات سے عمرہ کے لیے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا بیت اللہ کا طواف کرنا میرے نزدیک مدینہ منورہ کی طرف سفر کرنے سے افضل ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (أم).