مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16558
باب: بیت اللہ کا غلاف کیا چیز ہوتی تھی؟
في البيت ما (كانت) كسوته
حدیث نمبر: 16558
١٦٥٥٨ - قال محمد: إن البيت لم (يكن) (١) (يكسى) (٢) على عهد أبي بكر ولا عمر، وإن عمر بن عبد العزيز كسا الوصائل والقباطي، والوصائل ثياب يمانية (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے دور میں خانہ کعبہ پر غلاف نہیں چڑھایا جاتا تھا، اور حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس پر وصائل اور قبطی چادریں (غلاف) چڑھائیں، اور وصائل یمنی کپڑے ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ب، جـ].
(٢) سقط من: [ط، ز]، وفي [س، هـ]: (يكس).
(٣) منقطع؛ محمد لم يسمع من الشيخين.