حدیث نمبر: 16557
١٦٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن عجوز من أهل مكة قالت: (قد) (١) أصيب ابن (عفان) (٢) وأنا ابنة أربع عشرة سنة، قالت: ولقد رأيت (البيت) (٣) وما عليه كسوة، إلا ما تكسوه الناس الكساء الأحمر يطرح عليه والثوب الأبيض والكساء الصوف، وما كسي من شيء علق عليه، ولقد ⦗١٣٣⦘ رأيته وما عليه ذهب ولا فضة (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن اسحاق سے مروی ہے کہ مکہ کی ایک عمر رسیدہ خاتون فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابن عفان کی شہادت ہوئی اس وقت میں چودہ سال کی لڑکی تھی، میں نے کعبہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی چادر وغیرہ نہ تھی مگر جو لوگوں نے اس پر چڑھا دیا تھا، ایک سرخ رنگ کی چادر جو لوگوں نے اس پر ڈال دی تھی اور سفید کپڑا، اور اونی چادر اور کوئی ایسی چیز نہیں پہنائی گئی تھی جو خانہ کعبہ پر لٹکائی ہوئی ہو (یعنی غلاف بنایا گیا ہو) ۔ تحقیق میں نے بیت اللہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی سونا، چاندی نہ تھا، حضرت محمد راوی فرماتے ہیں کہ حضرات شیخین کے دور میں خانہ کعبہ پر غلاف نہیں چڑھایا گیا تھا، بیشک حضرت عمر بن عبد العزیز نے مقری اور یمنی چادریں (غلاف) اس پر چڑھائیں۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [ز]: (عثمان).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) مجهول؛ لإبهام العجوز.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16557
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16557، ترقيم محمد عوامة 16065)