حدیث نمبر: 16556
١٦٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن عطاء عن سعيد بن جبير قال: كان من دعاء ابن عباس (الذي) (١) لا يدع بين الركن والمقام أن يقول: رب قنعني بما رزقتني وبارك لي فيه واخلف على كل غائبة لي بخير (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان یہ دعا کبھی نہیں چھوڑا کرتے تھے کہ اے میرے رب تو نے جو رزق مجھے عطا فرمایا ہے مجھے اس پر قناعت کی توفیق عطا فرما اور اس میں میرے لیے برکت پیدا فرما۔ جو کچھ بھی ضائع یا کم ہوجائے تو اس کا بہتر بدل عطا فرما۔

حواشی
(١) تكررت في: [ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16556
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ عطاء اختلط.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16556، ترقيم محمد عوامة 16064)