مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ باب: حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے؟
حدیث نمبر: 16524
١٦٥٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن المرقع عن أبي ذر قال: ليس لأحد أن يهل بالحج ثم يجعلها عمرة إلا للركب الذين كانوا مع النبي ﷺ] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ کسی شخص کے لیے یہ نہیں ہے کہ وہ حج کے لیے احرام باندھنے کے بعد اس کو عمرہ میں تبدیل کر دے، سوائے ان لوگوں کے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، س، هـ].