مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ باب: حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے؟
حدیث نمبر: 16522
١٦٥٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن مجاهد عن ابن عباس عن النبي ﷺ أنه قال: " (هذه) (١) عمرة استمتعنا بها، فمن لم يكن معه هدي فليحل الحل كلله، فقد دخلت العمرة في الحج إلى يوم القيامة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ عمرہ ہے ہم نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے، پس جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائیں (عمرہ کی طرف) بیشک قیامت تک عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (هدي).