حدیث نمبر: 16511
١٦٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أن رجلًا سال النبي ﷺ ما يلبس المحرم من الثياب أو ما يترك المحرم؟ فقال: "لا يلبس الخفين ولا السراويل، إلا أن لا يجد نعلين، (فمن لم يجد نعلين) (١) فليلبس الخفين، وليقطعهما أسفل من الكعبين" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟ یا کون سے کپڑے نہیں پہنے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : موزے نہیں پہنے گا اور نہ ہی شلوار، ہاں اگر جوتے نہ پائے، پس جو جوتے نہ پائے وہ موزے پہن لے اور ان کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ لے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].