مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16486
باب: جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو کیا کہے؟
الرجل إذا دخل المسجد الحرام ما يقول؟
حدیث نمبر: 16486
١٦٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن الشعبي قال: أول ما تدخل مكة، فإذا انتهيت إلى الحجر فأحمد اللَّه على حسن (تيسيره) (١) وبلاغه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جب مکہ مکرمہ داخل ہو جاؤ تو حجر اسود کے قریب جاؤ اور اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرو کہ اس نے اچھے انداز میں (سفر) آسان فرمایا اور تمہیں (یہاں تک) پہنچایا۔
حواشی
(١) في [ب]: (سيره).