مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص في صوم أيام التشريق باب: جو حضرات ایام تشریق کے روزے رکھنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 16464
١٦٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن التيمي عن أبي (مجلز) (١) قال: رأيت ابن (عباس) (٢) يرمي الجمار وهو صائم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو رمی کرتے ہوئے دیکھا اس حال میں کہ آپ روزے سے تھے۔
حواشی
(١) في [هـ، س]: (مخلد).
(٢) في [جـ]: (عياش).