مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يحرم بالحج إذا توجه إلى منى باب: جب منیٰ کی طرف جائے اس وقت حج کا احرام باندھے
حدیث نمبر: 16414
١٦٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن إسماعيل بن عبد الملك قال: خرج سعيد بن جبير يوم التروية ماشيًا وخرجت معه، فدخل المسجد فصلى ركعتين ثم خرج من المسجد ولبى حين توجه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر آٹھ ذی الحجہ کو چلتے ہوئے نکلے میں آپ کے ساتھ تھا، آپ مسجد میں داخل ہوئے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں پھر آپ مسجد سے نکلے اور جب منیٰ جانے لگے تو تلبیہ پڑھنا شروع کردیا۔