مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16402
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے
من قال: إنما هي حجة واحدة
حدیث نمبر: 16402
١٦٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عبيدة قال: حدثنا أبي عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس أن رجلًا سأل النبي ﷺ: الحج في كل عام أو مرة؟ فقال: "مرة" أو كلام نحو هذا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے یا ہر سال ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا صرف ایک مرتبہ، یا اس جیسا فرمایا۔