مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: إنما هي حجة واحدة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے
حدیث نمبر: 16402
١٦٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عبيدة قال: حدثنا أبي عن الأعمش عن أبي سفيان عن أنس أن رجلًا سأل النبي ﷺ: الحج في كل عام أو مرة؟ فقال: "مرة" أو كلام نحو هذا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے یا ہر سال ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا صرف ایک مرتبہ، یا اس جیسا فرمایا۔