مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان ينحر بدنته قائمة، ومن قال: باركة؟ باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
حدیث نمبر: 16389
١٦٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد (١) عن أشعث عن من يذكر عن ابن عباس قال (٢): رأى رجلًا ينحر بدنته باركة: (فقال) (٣): قيامًا سنة محمد ﷺ (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا جو اونٹ کو بٹھا کر ذبح کر رہا تھا آپ نے فرمایا اس کو کھڑا کر کے ذبح کرو یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: زيادة (عن ابن جريج عن ابن ملكية عن ابن عباس).
(٢) في [هـ]: (لما).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) مجهول.