مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص أن يدخل مكة ليلا ومن قال: نهارا؟ باب: جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
حدیث نمبر: 16306
١٦٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن إسماعيل بن أمية عن مزاحم (بن أبي مزاحم) (١) عن عبد العزيز بن عبد اللَّه بن (خالد) (٢) بن أسيد عن محرش أن النبي ﷺ اعتمر من الجعرانة ثم رجع إليها كبائت، قال: ورأيت ظهره فإنه سبيكة فضة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محرش سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی طرف لوٹے رات گزارنے والے کی طرح، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کمر مبارک کو دیکھا وہ چاندی کی دھات کی طرح چمک رہی تھی۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، س، هـ]: (خلاد).