مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص أن يدخل مكة ليلا ومن قال: نهارا؟ باب: جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
حدیث نمبر: 16304
١٦٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابن جريج عن (مزاحم بن أبي مزاحم) (١) عن عبد العزيز بن عبد اللَّه بن خالد بن أسيد عن محرش الكعبي أن رسول اللَّه ﷺ اعتمر من الجعرانة، ثم أصبح بالجعرانة كبائت، فلما زالت الشمس ⦗٨٠⦘ راح في بطن سرف حتى جامع الطريق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محرش الکعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام جعرانہ سے عمرہ فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات گزارنے والے کی طرح صبح کی، جب سورج زائل ہونا شروع ہوا تو آپ بطن سرف میں چلے، یہاں تک کہ آپ نے راستوں کو ملا لیا۔
حواشی
(١) في [أ، س، هـ]: (بن مزاحم).