مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16299
باب: جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
من رخص أن يدخل مكة ليلا ومن قال: نهارا؟
حدیث نمبر: 16299
١٦٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حميد قال: سألت طاوسًا عن رجل دخل مكة ليلًا، فقال: أو ليس تلك الغنيمة الباردة؟.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جو رات کے وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ کیا یہ ٹھنڈی غنیمت (یعنی بغیر مشقت کے ملنے والا فائدہ) نہیں ہے ؟ !