مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16260
باب: کن مساجد کی طرف (نیکی کی نیت سے) سفر کیا جائے گا
فيما تشد إليه الرحال
حدیث نمبر: 16260
١٦٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن طلق عن قزعة قال: سألت ابن عمر آتي الطور؟ قال: دع الطور لا تأته، وقال: لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قزعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ کوہ طور پر جایا جائے ؟ آپ نے فرمایا کوہ طور کو چھوڑو وہاں مت جاؤ، اور فرمایا تین مساجد کے علاوہ نیکی اور ثواب کی نیت سے سفر مت کرو۔