مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
فيما تشد إليه الرحال باب: کن مساجد کی طرف (نیکی کی نیت سے) سفر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 16260
١٦٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن طلق عن قزعة قال: سألت ابن عمر آتي الطور؟ قال: دع الطور لا تأته، وقال: لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قزعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ کوہ طور پر جایا جائے ؟ آپ نے فرمایا کوہ طور کو چھوڑو وہاں مت جاؤ، اور فرمایا تین مساجد کے علاوہ نیکی اور ثواب کی نیت سے سفر مت کرو۔