مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المشير إلى الصيد من قال: عليه الجزاء؟ باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
حدیث نمبر: 16231
١٦٢٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: أتى رجل ابن عباس فقال: إني أشرت بظبي وأنا محرم فأصيد؟ قال: ضمنت (١).مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں ہرن کی طرف اشارہ کیا تو اس کو شکار کرلیا گیا، آپ نے ارشاد فرمایا کہ تم بھی ضامن ہو۔