مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في مسح المقام من كرهه باب: جو حضرات مقام ابراہیم کے چھونے کو ناپسند کرتے ہیں؟
حدیث نمبر: 16224
١٦٢٢٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: لا تقبل المقام ولا تلمسه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم کو بوسہ نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی اس کو چھوا جائے گا۔