مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16205
باب: جو حضرات قربانی کے گوشت کو زاد راہ بناتے ہیں
في لحوم الأضاحي من كان يتزودها؟
حدیث نمبر: 16205
١٦٢٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن إبراهيم (بن) (١) ميسرة عن أنس قال: كنا نذبح ما شاء اللَّه من أضاحينا ونأكل بقيتها بالبصرة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہم لوگ اپنی قربانیوں میں سے اتنی قربانی کرتے اور ان کا باقی ماندہ گوشت بصرہ میں کھاتے۔
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (عن).