مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في استقبال القبلة بالغائط والبول باب: پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
حدیث نمبر: 1620
١٦٢٠ - حدثنا هشيم عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا يكرهون أن يستقبلوا واحدة من القبلتين (بغائط) (١)، أو بول.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت دونوں قبلوں میں سے کسی ایک کی طرف بھی رخ کیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ك]: (لغائط).