مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في استقبال القبلة بالغائط والبول باب: پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
حدیث نمبر: 1619
١٦١٩ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يستقبلوا القبلة بغائط، أو بول، أو يستدبروها، ولكن عن يمينها، أو (يسارها) (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کی جائے، بلکہ قبلہ آدمی کے دائیں یا بائیں طرف ہونا چاہئے۔
حواشی
(١) في [خ، ك]: (عن يسارها).