مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المتمتع إذا لم يصم ولم ينحر حتى تمضي الأيام باب: متمتع نہ روزے رکھے اور نہ ہی قربانی کرے یہاں تک کہ دن گزر جائیں
حدیث نمبر: 16174
١٦١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن علي بن (بذيمة) (١) عن مولى لابن عباس قال: تمتعت فنسيت أن أنحر (هدي) (٢)، وأخرت (٣) حتى مضت الأيام، فسألت ابن عباس فقال: اهد هديًا لهديك، وهديًا لما أخرت (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام فرماتے ہیں کہ میں نے تمتع کیا اور قربانی کرنا بھول گیا اور ھدی کو مؤخر کردیا یہاں تک کہ دن گزر گئے، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : اپنی ھدی کے واسطے ایک ھدی ادا کر، اور ایک ھدی اس پر جو تو نے اس کو مؤخر کیا۔
حواشی
(١) في [ط]: (نديمة).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط]: زيادة (هديي).