مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في استقبال القبلة بالغائط والبول باب: پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
حدیث نمبر: 1614
١٦١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قالوا (لسلمان) (١): قد علمكم نبيكم كل شيء حتى ⦗٣٢٠⦘ الخراءة، قال: أجل، قد نهانا أن نستقبل القبلة بغائط أو بول (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت سلمان سے کہا کہ کیا تمہارے نبی نے تمہیں ہر چیز حتیٰ کہ پاخانہ کا طریقہ بھی سکھا دیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، انہوں نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں۔
حواشی
(١) في [د]: (سلمان الفارسي).