مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن يقدم ثقله من منى باب: جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 16092
١٦٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن أبي عبيدة (بن) (١) عمار بن ياسر عن عمار قال: إذا حل لك النفر فقدم ثقلك إن شئت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ بن عمار بن یاسر سے مروی ہے کہ حضرت عمار فرماتے ہیں کہ جب واپسی کے لئے احرام کھولو (حج مکمل ہوجائے) تو اگر چاہو تو اپنا سامان پہلے منتقل کرسکتے ہو۔
حواشی
(١) في [ب]: (عن).
(٢) أبو عبيدة بن عمار مجهول، وأبو عبيدة بن محمد بن عمار لم يدرك جده؛ وابن أبي ليلى ضعيف.