مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
فيمن ساق هديا واجبا فعطب أيأكل منه؟ باب: جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 16040
١٦٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن ناجية الخزاعي (قال: قلت) (١): يا رسول اللَّه كيف أصنع بما عطب من البدن؟ قال: "انحره واغمس نعله في دمه وخل بين الناس وبينه فليأكلوه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ناجیہ الخزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر کوئی اونٹ راستہ میں تھک جائے تو کیا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کو ذبح کر کے اس کے نعل کو خون میں ڈبو دے اور اس کو لوگوں کے کھانے کے لیے چھوڑ دو ۔
حواشی
(١) في [ط]: (قالت).