مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
فيمن ساق هديا واجبا فعطب أيأكل منه؟ باب: جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 16038
١٦٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن سعيد بن جبير قال: كل وأبدل إذا عطب الهدي، وإن كان واجبًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر ھدی کا جانور تھک جائے تو اس کو ذبح کر کے کھالے اور اگر وہ ھدی واجب ہے تو اس کا بدل دے دے۔