مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15988

باب: جان بوجھ کر شکار کرنے والا اور غلطی سے کرنے والا دونوں برابر ہیں

من قال: عمد الصيد وخطأه سواء

حدیث نمبر: 15988
١٥٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن سفيان عن جابر عن سالم والقاسم وعطاء وطاوس ومجاهد قالوا: إذا أصاب (الجنادب) (١) والقطا لم يحكم عليه خطأ، وإن أصابه متعمدا حكم عليه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سالم، حضرت قاسم، حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر محرم غلطی سے ٹڈے یا قطا (بھٹ تیتر) مار دے تو اس پر حکم نہیں لگایا جائے گا، او اگر جان بوجھ کر مار ڈالے تو پھر اس پر حکم لگایا جائے گا۔

حواشی
(١) في [جـ، س، ز]: (الجناذب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15988
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 15529»