مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: عمد الصيد وخطأه سواء باب: جان بوجھ کر شکار کرنے والا اور غلطی سے کرنے والا دونوں برابر ہیں
حدیث نمبر: 15988
١٥٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن سفيان عن جابر عن سالم والقاسم وعطاء وطاوس ومجاهد قالوا: إذا أصاب (الجنادب) (١) والقطا لم يحكم عليه خطأ، وإن أصابه متعمدا حكم عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم، حضرت قاسم، حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر محرم غلطی سے چھپکلی یا ٹڈی مار دے تو اس پر حکم نہیں لگایا جائے گا، او اگر جان بوجھ کر مار ڈالے تو پھر اس پر حکم لگایا جائے گا۔
حواشی
(١) في [جـ، س، ز]: (الجناذب).