مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: عمد الصيد وخطأه سواء باب: جان بوجھ کر شکار کرنے والا اور غلطی سے کرنے والا دونوں برابر ہیں
حدیث نمبر: 15986
١٥٩٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب قال: نبئت عن مجاهد أنه (قال) (١): لا يحكم [على من أصاب الصيد (متعمدًا) (٢) إنما يحكم على من أصاب خطأ.مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ خبر دی گئی کہ حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو جان بوجھ کر شکار کرے اس پر حکم نہیں لگایا جائے گا، حکم اس پر لگایا جائے گا جو غلطی سے کرے، اور خبر دی گئی ہے کہ حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جو غلطی سے شکار کرے اس پر حکم نہیں لگایا جائے گا، جو جان بوجھ کر کرے اس پر حکم لگایا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [أ، ب].