مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحرم (يقرد) بعيره هل عليه شيء باب: محرم اگر اپنے اونٹ کی چچڑیاں صاف کر دے تو کیا اس پر کچھ لازم آئے گا؟
حدیث نمبر: 15969
١٥٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سلام عن العلاء بن المسيب قال: قال رجل لعطاء: أقرد بعيري وأنا (١) محرم؟ قال: نعم قد فعل ذلك ابن عمر (٢).مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ حالت احرام میں اپنے اونٹ کی چچڑیاں صاف کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ط]: زيادة (بأس).