حدیث نمبر: 15944
١٥٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث سألت عطاء، قلت: إن عبد الكريم قال لي بمنى: لا تذبح حتى تصلي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ حضرت عبد الکریم نے منیٰ میں مجھ سے فرمایا کہ نماز ادا کرنے سے پہلے قربانی نہ کریں ؟ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا کہ پابندی منی والوں کے لیے ضروری نہیں بلکہ باہر سے آنے والوں کے لیے ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے دریافت کیا ؟ آپ نے بھی حضرت عطاء کی طرح ارشاد فرمایا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15944
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15944، ترقيم محمد عوامة 15488)