مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال إذا مر بجمع فلم ينزلها (أهراق) دما باب: اگر کوئی شخص رکے بغیر مزدلفہ سے چلا جائے تو اس پر قربانی لازم ہے
حدیث نمبر: 15921
١٥٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن يحيى بن سعيد عن عطاء، قال: سمعته يقول: من رهق عن جمع فلم ينزلها (أهراق) (١) لذلك دمًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص مزدلفہ میں رکے بغیر چلا جائے (وقت کی تنگی کی وجہ سے) وہ اس کے بدلے قربانی کرے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يهرق).