مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في التطوع بين الصلاتين (بجمع) باب: جمع بین الصلاتین کرتے وقت درمیان میں نفل نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 15885
١٥٨٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن (يزيد) (١) قال: (حججت) (٢) مع عبد اللَّه، فلما أتى جمعًا أذن (وأقام) (٣) فصلى المغرب ثلاثًا، ثم تعشى، ثم أذن وأقام فصلى العشاء ركعتين (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ حج کیا، جب آپ عرفات تشریف لائے تو اذان دی اور اقامت ہوئی پھر آپ نے مغرب کی تین رکعتیں پڑھائیں، پھر آپ نے رات کا کھانا تناول فرمایا، پھر اذان ہوئی اور اقامت پڑھی اور عشاء کی دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (زيد).
(٢) في [س]: (حجت).
(٣) في [جـ]: (ما قام).