مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يستحب إذا دخل الرجل مكة أن لا يخرج حتى يقرأ القرآن باب: جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ جو شخص مکہ مکرمہ میں داخل ہو وہ قرآن پاک ختم کیے بغیر وہاں سے نہ نکلے
حدیث نمبر: 15875
١٥٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن (التيمي) (١) عن أبي (مجلز) (٢) قال: كان يحب أو يستحب إذا قدم شيئًا من هذه المساجد أن لا يخرج حتى يقرأ القرآن، بالسجد الحرام (ومسجد المدينة) (٣) ومسجد بيت المقدس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب کوئی شخص ان تین مسجدوں میں سے کسی مسجد میں جائے تو قرآن پاک پڑھے بغیر وہاں سے نہ نکلے، وہ مسجدیں یہ ہیں، مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ (بیت المقدس) ۔
حواشی
(١) في [هـ]: (التميمي).
(٢) في [أ، هـ]: (مخلد).
(٣) في [جـ، ز]: (والمسجد).