مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الجمع بين الحج العمرة باب: حج اور عمرہ دونوں کو جمع کرنا (اکھٹا احرام باندھنا)
١٥٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ قال لعلي: "ما قلت حين فرضت الحج؟ " قال: قلت (اللهم) (١): إني أهل بما أهل به رسولك ﷺ (٢)، قال: "فإن معي الهدي فلا يحل منك حرام"، قال: فحل ⦗٥١٤⦘ الناس كلهم وقصروا، (إلا) (٣) النبي ﷺ (٤) ومن كان معه هدي (٥).حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : جب تم نے حج کا ارادہ کیا تھا تو کیا کہا تھا ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے یوں کہا : اللَّہُمَّ إِنِّی أُہِلُّ بِمَا أَہَلَّ بِہِ رَسُولُکَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیشک میرے پاس تو ھدی ہے اور جو ھدی کے ساتھ محرم ہے وہ حلال نہ ہو، راوی فرماتے ہیں کہ تمام لوگوں نے احرام کھول دیا اور قصر کروا لیا سوائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور ان لوگوں کے جن کے پاس ھدی تھی۔