مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15803
باب: کوئی شخص بغیر حج کیے فوت ہو جائے تو کیا اس کی طرف سے حج کیا جائے گا؟
في الرجل يموت ولم يحج أيحج عنه؟
١٥٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن منصور عن مجاهد عن رجل يقال له يوسف كان يكون مع ابن الزبير عن عبد اللَّه بن الزبير قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إن أبي مات ولم يحج أفأحج عنه؟ قال: "أنت أكبر ولده؟ "، قال: نعم، قال: "فحج عن أبيك أفرأيت لو كان على أبيك دين فقضيته" (٢).حضرت عبد اللہ بن زبیر سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے والد بنا حج کیے فوت ہوگئے ہیں، کیا میں ان کی طرف سے حج کرسکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تو ان کا بڑا لڑکا ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تو پھر اپنے والد کی طرف سے حج کر، تیرا کیا خیال ہے اگر تیرے والد پر قرضہ ہوتا تو تو اس کو ادا نہ کرتا ؟