مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15785
باب: جو حضرات کعبہ کے اردگرد عمارت (بلند عمارت) بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
من كره البناء حول (الكعبة)
حدیث نمبر: 15785
١٥٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن هشام بن عروة عن أبيه قال: كانوا يكرهون أن يبنوا بناءً عند الصفا والمروة ويطيلونه كي يبدو لهم البيت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ وہ حضرات صفا ومروہ کے پاس اس غرض سے بلند عمارتیں بنانے کو ناپسند فرماتے تھے کہ ان سے خانہ کعبہ ظاہر ہو (ان کو دور سے نظر آئے) ۔