مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره البناء حول (الكعبة) باب: جو حضرات کعبہ کے اردگرد عمارت (بلند عمارت) بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15785
١٥٧٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن هشام بن عروة عن أبيه قال: كانوا يكرهون أن يبنوا بناءً عند الصفا والمروة ويطيلونه كي يبدو لهم البيت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام صفا ومروہ کے پاس بلند عمارتیں بنانے کو ناپسند فرماتے تھے تاکہ خانہ کعبہ ان پر ظاہر ہو (ان کو دور سے نظر آئے) ۔