مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في التكبير يوم عرفة أفضل أو التلبية باب: عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا؟
حدیث نمبر: 15755
١٥٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع عن الأعمش عن حبيب عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس قال: ذكر له أن معاوية نهى عن التلبية فجاء حتى أخذ بعمودي الفسطاط ثم لبى، ثم قال: علم أن عليًا كان يلبي في هذا اليوم فأحب أن يخالفه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ذکر کیا گیا کہ حضرت معاویہ اس دن تلبیہ پڑھنے سے منع کرتے ہیں، آپ تشریف لائے اور خیمہ کے دو ستونوں کو پکڑا پھر تلبیہ پڑھا اور فرمایا : معاویہ جانتے تھے کہ علی رضی اللہ عنہ اس دن تلبیہ پڑھتے تھے لیکن انہوں نے علی رضی اللہ عنہ کی مخالف فعل کو پسند کیا ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أخبرنا).