مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15742
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
من قال: ليس على أهل مكة رمل
حدیث نمبر: 15742
١٥٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (هشام) (١) عن الحسن ⦗٤٩٨⦘ وعطاء قالا: ليس على أهل مكة رمل ولا على (من) (٢) أهل منها، إلا أن يجيء أحد من أهل مكة (من) (٣) خارج.مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل (اکڑ کر چلنا) نہیں ہے، اور نہ اس شخص پر جو مکہ سے احرام باندھے، سوائے اھل مکہ میں سے اس شخص پر جو باہر سے آئے۔
حواشی
(١) سقط من: [ن]، وفي [ف]: (يونس).
(٢) سقط من: [ن].
(٣) في [أ، ب، جـ، ز]: زيادة (من).