مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الطواف للغرباء أفضل أم الصلاة؟ باب: مسافروں کے لیے طواف کرنا افضل ہے یا نماز پڑھنا؟
حدیث نمبر: 15719
١٥٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (بكير) (١) ابن عتيق قال: سمعت سعيد بن جبير يقول: الطواف للغرباء أحب إلي من الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک مسافروں کے لیے نماز سے زیادہ طواف کرنا افضل ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (بكر).