مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: يصلي ركعتي الطواف في حاشية الطواف باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ طواف کی دو رکعتیں طواف کرنے والوں سے ایک طرف ہو کر اداکی جائیں گی
حدیث نمبر: 15716
١٥٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن جريج عن (ابن) (١) أبي (عمار) (٢) قال: رأيت ابن الزبير طاف بالبيت ثم جاء يصلي والطواف بينه وبين القبلة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا آپ نے طواف کیا پھر آپ (مقام ابراہیم پر) آئے نماز ادا کی حالانکہ طواف کرنے والے آپ کے اور کعبہ کے درمیان تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ن].
(٢) في [ف]: (حماد).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.