حدیث نمبر: 15706
١٥٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن أبيه عن جابر يرفعه قال: إنه أتى البيت فاستلم الركن فرمل ثلاثًا ومشى أربعًا ثم (تقدم إلى) (١) مقام إبراهيم فقرأ: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ [البقرة: ١٢٥]، فجعل المقام بينه وبين البيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ تشریف لائے اور رکن کا استلام فرمایا پھر طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی { وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی } پھر مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھا۔

حواشی
(١) في [ن]: (تقدم)، وفي [أ]: (أتى).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15706
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٢١٨)، وأحمد (١٤٤٤٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15706، ترقيم محمد عوامة 15258)